آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ترقی ترجیح ہے ، وفاق سے مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے ۔سستا آٹا اور بجلی پر سبسڈی کے لیے وفاق کے تعاون پر مشکور ہیں ، ہیلتھ ، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ترقی ترجیح ہے ، وفاق سے مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے ۔سستا آٹا اور بجلی پر سبسڈی کے لیے وفاق کے تعاون پر مشکور ہیں ، ہیلتھ ، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ گڈگورننس کا ثبوت ہے ، آئندہ ٹیکس کولیکشن ٹارگٹ 40 ارب روپے رکھا گیا ہے ۔ بچت پروگرام اور گاڑیوں کی آکشن سے خزانے پر بوجھ کم کیا ، عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ، سال 2024آسان نہیں تھا، مسائل آئے لیکن اجتماعی دانش سے انکو حل کر لیا گیا ، آزاد کشمیر حقیقی معنوں میں آزاد ہے۔ آزاد کشمیر میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے طاقت نہیں بلکہ اجتماعی دانش اور صبر و تحمل کی پالیسی سے مسائل حل کیے ہیں ۔ پروٹوکول نہیں لیتا ، میرے بیانیے سے ہندوستان کو بہت تکلیف ہے ، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، بھارت کی نیت سے واقف ہیں ، ہندوتوا ایجنڈے کو شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سنو ٹی وی کے پروگرام “سوالنامہ” میں میزبان اطہر کاظمی سے گفتگو کے دوران کیا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ پاکستان میں پولرائزیشن کے اثرات یہاں بھی دیکھنے کو ملے ہیں ۔ آزادکشمیر میں عام انتخابات کو 18 ماہ باقی ہیں ، آزادکشمیر میں الیکشن میں عام طور پر بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے ۔ عوام کی فلاح کے لیے کام کیا ۔ اتحادیوں کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت ازلی دشمن ہے اس سے خیر کی توقع ممکن ہی نہیں ہے ۔ ہمیں اپنی بھرپور تیاری رکھنا ہوگی ۔ دشمن کی نیت سے واقف ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ آزادکشمیر میں سیاسی نظام پاکستان سے جزوی طور پر زیادہ بہتر ہے ۔پاکستان میں مارشل لاء کے ادوار میں بھی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات وقت پر ہوتے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ہندوتوا ایجنڈے کا ناکام بنایا ہے ، ٹیکس کلیکشن پر فوکس کیا ہے ۔ عوامی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

Share This Post

More To Explore