آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن میں بورڈ آف گورنرز کے انتخابات مورخہ 10 دسمبر2024ء کو ہوئے تھے، کسی امیدوار کو واضح اکثریت (51 فیصد) حاصل نہ ہونے والے اضلاع میں بعد ازاں 16 دسمبر2024ء کو انتخابات عمل میں لائے گئے۔ جس میں ماسوائے ضلع مظفرآباد کے دیگر تمام اضلاع اور راولپنڈی / اسلام آباد سے بورڈ آف گورنرز کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔ مظفرآباد میں دوبارہ پولنگ کے لیے 26 دسمبر2024کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن نمبر شمار 1 پر آنے والے امیدوار سید ابرار حیدر نے سینئر سول جج مظفرآباد کے فیصلہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرآباد کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے ان انتخابات کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا، جس وجہ سے مظفرآباد میں انتخاب کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ عدالت ایڈیشنل سیشن و ڈسٹرکٹ جج مظفرآباد نے مورخہ 07 جنوری 2025 کو سید ابرار حیدر کی اپیل معہ حکم امتناعی خارج کر دی ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے پریس فاؤنڈیشن کے رولز کے مطابق پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواران کے درمیان ضلع مظفرآباد کی حد تک انتخاب کے لیے پولنگ کی آئندہ تاریخ 17 جنوری 2025بروز جمعتہ المبارک مقرر کی ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 10:00تا شام 04:00بجے تک جاری رہے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخاب کے لیے سابقہ انتظامات بحال رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
