نظامت اعلیٰ زکوۃ و عشر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت چوہدری انوارالحق کی ترجیحات و ہدایات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ وعشرنے آزادکشمیر کے 10 اضلاع کے نہایت غریب طلباء و طالبات کو مالی اعانت کر دی گئی۔

نظامت اعلیٰ زکوۃ و عشر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت چوہدری انوارالحق کی ترجیحات و ہدایات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ وعشرنے آزادکشمیر کے 10 اضلاع کے نہایت غریب طلباء و طالبات کو مالی اعانت کر دی گئی۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر دینی مدارس میں زیر تعلیم 4830 نہایت غریب اقامتی طلباء و طالبات جس میں 1194 طالبات بھی شامل ہیں۔،پہلی ششماہی میں مبلغ 3,04,29,000/- (تین کروڑچار لاکھ انتیس ہزار) روپے ادائیگی کر دی گئی ہے۔متذکرہ رقم متعلقہ مہتمم دینی ادارہ جات کو بذریعہ کراس چیک ادائیگی کی گئی۔ محکمہ زکوٰۃ وعشر میں مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ضلع مظفرآباد کے 1090 طلباء ا ور 336 طالبات کل 1426 غریب طلباء وطالبات کو مبلغ/- 89,83,800(نواسی لاکھ تراسی ہزار آٹھ سو) روپے، ضلع نیلم 244 طلباء اور 95 طالبات کل 339 طلباء وطالبات کو مبلغ/-21,35,700 (اکیس لاکھ پینتیس ہزار سات سو) روپے، ضلع جہلم ویلی 142 طلباء اور20 طالبات کل162 طلباء وطالبات کو مبلغ/-10,20,600 (دس لاکھ بیس ہزار چھ سو) روپے،ضلع باغ 573 طلباء اور 268 طالبات کل 841 طلباء وطالبات کو مبلغ/- 52,98,300(باون لاکھ اٹھانوے ہزار تیس سو) روپے،ضلع حویلی 97 طلباء کو مبلغ/-6,11,100 (چھ لاکھ گیارہ ہزار ایک سو) روپے،ضلع پونچھ 486 طلباء اور110 طالبات کل 596طلباء وطالبات کو مبلغ/-37,54,800 (سینتیس لاکھ چون ہزار آٹھ سو) روپے،ضلع سدھنوتی 138 طلباء اور70 طالبات کل 208 طلباء وطالبات کو مبلغ/-13,10,400 (تیرہ لاکھ دس ہزار چار سو) روپے،ضلع کوٹلی 128 طلباء اور60 طالبات کل 188 طلبا ء وطالبات کو مبلغ/-11,84,400 (گیارہ لاکھ چوراسی ہزار چار سو) روپے،ضلع میرپور738 طلباء اور 176 طالبات کل 914 طلباء وطالبات کو مبلغ/-57,58,200 (ستاون لاکھ اٹھاون ہزار دو سو) روپے،ضلع بھمبر 59 طالبات کو مبلغ/-3,71,700 (تین لاکھ اکہتر ہزار سات سو) روپے بذریعہ کراس چیک ہا ادائیگی کر دی گئی۔ محکمہ زکوٰۃ وعشر خطہ میں حکومتی ترجیحات کے مطابق غریب نادار، بے کس طلباء و طالبات کو دستیاب فنڈز کے مطابق مالی اعانت کر رہا ہے ریاست کے صاحب ثروت لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ / صدقات محکمہ زکوٰۃ وعشر کے ذ ریعہ ادا کریں تاکہ غریب طلباء و طالبات کی مزید مالی اعانت ممکن ہو سکے۔

Share This Post

More To Explore