آزادجموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کروں گا ، قانون کی عملداری کے لیے وکلا کردار ادا کریں ، وکلا کا پیشہ مقدس پیشہ ہے ، وکلاء کے دفاتر کی اراضی کا اعلان کرتاہوں ، آزادجموں وکشمیر بارکونسل میں وکلاء کی فلاح کے لیے گرانٹ میں تین گنااضافہ کا اعلان کرتا ہوں ، وکلا نظام میں امید نو اور معاشرہ کے لیے مشعل راہ ہیں ،پرائم منسٹر ویژن پروگرام 2025ء پیش کرنے جارہے ہیں. پرائم منسٹر ویژن پروگرام 2025 سے انقلابی ترقی کی راہیں کھلیں گی ، ٹیکس کے پیسوں سے عوام کی فلاح کے لیے وسائل پیدا کررہے ہیں ، سول سوسائٹی میں صاحب رائے لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے ، ادارہ جاتی گفتگو کی ضرورت ہے ، نظام کو محفوظ بنانا ہے ۔ موجودہ حکومت نے ذات ، برادری کی بنیاد پر جاری تعصب کا خاتمہ کیا ہے ، فیڈرل فنانس بل کے ٹیکسیزسیلریزکےعلاوہ کسی اور ذریعہ آمدن پر نافذ نہیں ہیں ، ٹیکس کولیکشن سے ٹیکس سسٹم میں حائل خامیوں کا خاتمہ کیا ہے ،پولیس کے لیے گاڑیوں ، طلبہ کی آمدورفت کے لیے بسوں ، ایمرجنسی کے لیے فائر فائٹر گاڑیوں کے ذریعے مفاد عامہ کے حامل اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں ،اسلاف کے نظریہ پر چلنا ہوگا ، حکومت کے اقدامات سے ریونیو میں 18 ارب کا اضافہ ہوا ہے ، گاڑیوں کی آکشن سے 3 ارب کی بچت کی ہے ، سوشل پروٹیکشن فنڈز شفافیت پر قائم ہے ، حقوق و فرائض کی گفتگو نظریات کے ساتھ ہوتی ہے ، نظریات کو محفوظ بنانا ہوگا ، تحریک آزادی کشمیر کی بدولت بیس کیمپ کی حکومت کا نظام قائم ہے ، اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کردار ادا کریں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے بارکونسل کی عمارت کے لیے اراضی کا اعلان بھی کیا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر بار کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت ،آزادکشمیر کے عوام سمیت وکلاء کی ہیلتھ انشورنس پر کام کر رہی ہے ، سوشل پروٹیکشن فنڈ سے حق داروں کو حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے ،نظریات کو مسلط نہیں کرنا چاہیے ، اللّہ کا کرم ہے پچھتاوے کا ایک لمحہ نہیں دیکھا ،مافیا سے میں ٹکرایا ہوں ، سالوں کی نحوست چند لمحوں میں ختم نہیں ہوسکتی ،نوجوان نسل کے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا ، حکومت سڑکات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ، بجلی چوری کو روکنے کے لیے کام کریں گے،ٹیکس ٹارگٹ کو پورا کررہے ہیں ، سوشل انڈونمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دیں گے ،تحریک آزادی کشمیر کو تخیل سے نکال کر عملداری پر رواں کیا ہے ، پالیسیز میں تسلسل چاہیے ، قرآن و سنت پر چلنا ترجیح اول ہے ، انھوں نے کہاکہ نظریات میں آلودگی نہیں آنی چاہیے ، بنیاد سے ہٹیں گے تو نظام نہیں بچ پائے گا ، ہمیں حقیقت پسند سوچ کا حامل ہونا ہوگا ،مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ابتر ہے ، اللّہ رب العزت سے کرم کے طلب گا ر ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انجمن ستائش باہمی کے کلچر نے اس ملک کا حال برا کیا ہے ،وکالت کا پیشہ مقدس ہے ، اپنے اعمال کا جوابدہ ہوں ، روایت شکنی کی طرح ڈالی ہے ، ناگزیروں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں ، انھوں نے کہاکہ مجھے قانون سے آشنائی ہے ، ہر قدم قانون کو سامنے رکھ کر اٹھائیں گے ، آئین کی بالادستی کے لیے کام کرنا ہے ،میری 20 ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، سستا آٹا اور بجلی دے کر بھی ریاست معاشی طور پر مضبوط نظام کے ساتھ چل رہی ہے۔ ہم نے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وکلاء کی دستیاب وسائل میں بھرپور معاونت کریں گے ،شعور کی پختگی کے لیے کام کرنا ہوگا ، ہمیں انسانیت کی معراج کو سمجھنا ہوگا ، درد انسانیت بڑی چیز ہے ، ہم سب کا اجتماعی المیہ ہے کہ ہم سب کو سٹیٹس آف ڈینائل میں رہنے کی عادت ہے انھوں نے کہاکہ سٹیٹس کو کے ساتھ ٹکرایا ہوں ، حقوق کے ساتھ فرائض کی ادائیگی ضروری ہے ، ہمیں دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا۔تقریب میں وزراۓ حکومت میاں عبدالوحید ، فیصل ممتاز راٹھور ، چوہدری اظہر صادق ، چوہدری قاسم مجید ، سردار جاوید ایوب ، عبدالماجد خان ، ظفر اقبال ملک ، پروفیسر تقدیس گیلانی ، نثار انصر ابدالی ، وائس چیرمین بار کونسل اشفاق کاظمی ، ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر شیخ مسعود اقبال ، کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمان سمیت آزادجموں و کشمیر بار کونسل کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں وائس چئیرمین آزادجموں و کشمیر بار کونسل سید اشفاق کاظمی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اقتدار مشکل حالات میں ملا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے وکلاء کی فلاح کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ بار کونسل نمائندہ تنظیم اور وکلا کی لیگل ایجوکیشن کے لیے معاونت کرنے والی ایک اہم اکائی ہے ، وکلاء کو پروفیشنل معاونت دینے کے لیے بارکونسل کا کردار کلیدی ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا تقریب میں آنا خوش آئند امر ہے ، وکلاء کی ویلفیئر کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ٹرانسپیرنسی اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنایا ہے ، جامعات کے ساتھ مل کر لاء کے طلبا کے لیے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سلیبس مرتب کروایا ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممبر آزادجموں و کشمیر بار کونسل عاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف کے نظام کو مؤثر بنانے میں کردار نبھا رہے ہیں ۔ ممبران بار کونسل منتخب ہو کر آتے ہیں ، انھوں نے کہاکہ لاء ریفارمز میں وکلاء کو آن بورڈ لیا جائے ، لیگل سسٹم کو مؤثر بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
