وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امید ہے۔ دین اسلام کے نام پر بننے والے ہمارے وطن عزیز پاکستان نے ہر مرحلے پر مشکل حالات کے باوجود کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور قائدانہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور غیر مستقل ممبر سلامتی کونسل پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریگا۔

Share This Post

More To Explore