آزاد کشمیر میں بچوں کےعالمی دن کو ہندوستان کے مظالم اور جارحیت کا شکار جموں و کشمیر کے بچوں کے نام پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں سوشل ویلفئیر اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے برہان وانی چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔سوشل ویلفئیر آفیسر مختار احمد کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس سے برہان وانی چوک تک نکالی گئی ریلی میں خصوصی افراد/بچوں نے بطور خاص شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ واک میں صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی، رفاہی تنظیموں کے عہدیداران، سیاسی وسماجی شخصیات، صحافی، وکلاء، سول سوسائٹی اور خواتین کی کثیر تعدادنےشرکت کی۔ اس موقع پرشرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بچوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوام عالم سے بھارت میں بچوں پر انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیز فائر لائن سے ملحقہ علاقوں میں معصوم کشمیری بچے ہندوستان کے مظالم اور جارحیت کا شکارہو رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم ، پیلٹ گن اور تشدد سے سینکڑوں بچے متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں کم عمر بچوں کو جیلوں میں بھی رکھا جا رہا ہے۔ بھارتی افواج کے ان مظالم کو عالمی اور قومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئےآج کے دن کو ہندوستان کے مظالم اور جارحیت کا شکار جموں و کشمیر کے بچوں کے دن کے طور پر منانے پر حکومت آزاد کشمیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں بالخصوص بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ صدر سیرت کمیٹی عتیق کیانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں بچوں کے ساتھ ظلم کے خلاف بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لانے کیلئے محکمہ سماجی بہبود آبادی کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے بھارت میں کشمیری بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری بچوں پر مظالم ڈھارہا ہے اور اقوام عالم پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
