آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے فیصلے کے روشنی میں آج 04 جنوری 2025 کو بھارتی جارحیت و بربریت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے فیصلے کے روشنی میں آج 04 جنوری 2025 کو بھارتی جارحیت و بربریت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں بھارتی مظام اور جارحیت کا شکار معصوم کشمیری بچوں کے دن کے موقع تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد ان بچوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے جو بھارت کے ظلم و ج ر کیوجہ سے جسمانی، ذہنی اور جذباتی استحصال کا شکار ہیں، بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں معصوم بچے ہمیشہ سے بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالکریم و دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم، خوف اور سفاکی کا نشانہ بننے والے لاکھوں بچے عدم توجہ کا شکار ہیں، اور اقوام متحدہ سے اپنی آزادی اور محفوظ مستقبل کیلئے اپیل کرتے ہیں تاکہ انہیں بھارتی فوجیوں کی منظم دہشتگردی، خوف اور دہشت سے پناہ مل سکے۔

Share This Post

More To Explore