وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر، پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔اقوام متحدہ نے 13 اگست 1948ء اور 5 جنوری 1949 ء کو اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوا۔ کشمیری عوام کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے تسلیم شدہ ہے۔یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مسئلہ کشمیر طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر موجود ہے، لیکن سلامتی کونسل کی بے حسی بھارت کو اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کے لیے تقویت دے رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد کے مقصدوکے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
