ہندوستان کی بربریت اور جارحیت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کی مناسبت سے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے تعاون سےجلا ل آباد مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کنوئینر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری پرویز شاہ ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، سیکرٹری اطلاعات آل پارٹیز حریت کانفرنس مشتاق بٹ اور ممبران آل پارٹیزحریت کانفرنس نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ شجر کاری مہم میں ڈی۔ایف۔او جنگلات مقرب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ سید عثمان بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل خواجہ ہارون الرشید، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
