آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ یوتھ ہمارا مستقبل ہے۔ یوتھ کی پالیسی سازی کے عمل میں شمولیت وقت کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے لیے انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یو۔این پاپولیشن فنڈ کے زیر اہتمام “یوتھ پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈائیلاگ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید، سیکرٹری سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر راشد حنیف، شعبہ سوشل سائنسز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ندیم بخاری، ڈائریکٹر جنرل سیاحت چوہدری مہربان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر راجہ شرجیل سعید خان، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین اور یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ یوتھ اور خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔ آنے والے دنوں میں انہوں نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ حکومت یوتھ کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرے گی تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
