آزادکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے کے لئے جملہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور بائیومیٹرک فوکل پرسنز کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رفاقت حسین خان اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قاضی عنایت علی نے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری، نصب شدہ بائیومیٹرک مشینوں کی تفصیل اور درپیش مسائل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور اس حوالہ سے پیش آنے والے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن کی سطح پر بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تربیت کا فراہم کرے گا۔ جن محکمہ جات کے پاس لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر موجود نہیں آئی ٹی بورڈ انہیں کمپیواتر فراہم کرنے کا بندوبست کرے گا۔ سیکرٹریز کو بائیو میٹرک سافٹ ویئر کے حوالہ سے ڈیش بورڈ کی ابتدائی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا کہ تمام محکمہ جات میں بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ مستقبل میں ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیابیوں کو بائیو میٹرک حاضری سے مشروط کیا جائے گا۔ تمام سیکرٹریز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے محکمہ جات کی بائیو میٹرک حاضری کو چیک کریں اور جن دفاتر میں بائیو میٹرک مشین نصب نہیں ہیں ان اداروں کے ملازمین کو جلد از جلد بائیو میٹرک ایپلیکیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔موسٹ سینئر وزیر نے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ مختلف محکمہ جات کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے بعد بائیومیٹرک حاضری کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں تمام سیکرٹریز بائیو میٹرک کے حوالہ سے درپیش مسائل کو تحریری طور پر ساتھ لے کر آئیں تاکہ انکا حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک کی تنصیب سے ملازمین کی حاضری میں بہتری آئی ہے اور دفاتر کی ورکنگ بہتر ہوئی ہے۔ بائیومیٹرک حاضری کو تمام اضلاع میں یقینی بنایا جائےگا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
