وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان نے پاکستان ادارہ شماریات کے تعاون سے آزاد کشمیر میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024 کےفیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا۔ڈائریکٹر پاکستان ادارہ شماریات محمد صہیب نے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے مقاصد، آزاد کشمیر میں زرعی اجناس کے منظرنامے، ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل ٹولز، GIS ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحیح اعدادو شمار کسی بھی شعبے کی ترقی کی بنیاد ہے۔زرعی اجناس اور لائیو سٹاک کے صحیح اعداد وشمار حکومت کو بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری آزاد کشمیر میں زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے درکار جدید اور درست معلومات فراہم کرے گی اور معیشت کی بہتری کیلئے پیش بندی کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔آزاد کشمیر میں زراعت و لائیو سٹاک کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہےمقامی پیداوار کو بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ عوام کوزرعی اور لائیو سٹاک اجناس کی پیداوار بڑھانے کی جانب راغب کرنے کیلئے مناسب قانون سازی سمیت زرعی زمینوں پر تعمیرات پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم سے آزاد کشمیر میں ترقی کی رفتار تسلی بخش رہی ہے اورپاکستان کی ترقی میں کشمیر کا انتہائی اہم کردار رہا ہے جس میں ہمارے سول سرونٹس نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ افتتاحی تقریب سےسیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک چوہدری امتیاز نے آزاد کشمیر میں کسانوں کو با اختیار بنانے اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے زرعی شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زراعت شماری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا آزاد جموں و کشمیر کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے موثر پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غلط فہمی اور بدنیتی کی بنیاد پر آزاد کشمیر حکومت کی جوازیت پر سوالات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔ ہمارے اسلاف نے طویل جدوجہد کے بعدہمیں ایک نظام اور پہچان دی ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نےمردم شماری کامیابی سے مکمل کی اسی طرح ہم ساتویں زرعی شماری کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔ ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر مقامی پیداوار کو بڑھانے اورخود انحصاری کی جانب گامزن ہونے کی ضرورت ہے۔ساتویں ڈیجیٹل زرعی شماری کے فیلڈ آپریشن میں تیکینیکی معاونت فراہم کریں گے۔ آزاد کشمیر میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کو کامیاب بنانے کیلئےاس سے پہلے پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام297 شمار کنندگان اور سپروائزرز کو تربیت دی گئی ہے جو 01 جنوری سے 10 فروری 2025 تک ضروری اعدادوشمار ڈیجیٹل طریقے سے اکٹھا کریں گے۔ زراعت شماری کے نتائج اگست 2025 تک مرتب کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر پارکس ملک محمد عامر، ڈائریکٹر زراعت شعبہ توسیع محترمہ آمنہ رفیع، ڈائریکٹر زراعت شعبہ ریسرچ ظفر جہانگیر، پاکستان ادارہ شماریات کے آفیسران، محکمہ زراعت کے آفیسران، شمارکنندگان،خواتین و دیگر افراد نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
