وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی. اس موقع پر وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے.

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی. اس موقع پر وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرام ، ٹیکنیکل سرکلز بڑھانے کے حوالے سے لارڈ قربان سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ ریاست کی ترقی و خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر سمیت مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو بین الاقوامی دنیا میں اجاگر کرنے کے لئےبیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیرکمیونیٹی اپنا بھرپورکردار ادا کریں. برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا. ڈائسپورہ کا کردار مثالی ہے ، ترقی ترجیح ہے ، عوام کی فلا ح کے لیے میگا پروجیکٹس پر کام شروع کیا ہے ، میرپور میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے. کشمیر کمیٹی میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے معاملہ زیر غور لایا گیا ہے لیکن بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر ممکن نہیں ، بہرحال ڈومیسٹک ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی تیار کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے.اس موقع پر بات کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے وزیراعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ برطانوی تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح اور بالخصوص برطانوی پارلیمنٹ میں اُجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے. میرپور آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میرپور کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کیونکہ میرپور کے عوام کی بڑی تعداد بیرون ملک آباد ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی سمت درست ہے ، آزادکشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے حکومت کے میگا پروجیکٹس پر کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ، حکومت کے عملی اقدامات سے خطہ ترقی کی راہ پر برق رفتاری سے گامزن ہوگا ۔

Share This Post

More To Explore