DGPR AJK

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تحصیل پریس کلب شاردا کی نو منتخب باڈی کی حلف برداری تقریب ڈگری کالج گراؤنڈ شاردا میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ممبر بورڈ آف گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن آزاد کشمیر حیات اعوان، بلدیاتی نمائندگان،صحافی، اساتذہ اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پریس کلب شاردہ کے نو منتخب عہدیداران میں صدرسردار اورنگزیب، سئنیر نائب صدر سیلم خان لولابی، نائب صدر وقار عزیز، سیکرٹری جنرل آفتاب مغل، سیکرٹری مالیات سکندر مغل، سیکرٹری اطلاعات عادل میر اورسیکرٹری ریکارڈ اقبال آزادشامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے صحافتی خدمات سے تحریک آزادی کشمیر اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔ وزیر اطلاعات نے تحصیل پریس کلب شاردہ کے لئے شیلٹر بھی فراہم کردیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ کا تحصیل پریس کلب شاردہ کی نومنتخب انتظامیہ نے حلف برداری تقریب میں تشریف آوری اور پریس کلب کی مکانیت کا مسئلہ حل کر نے پران کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Post

More To Explore

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی