وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ سیاحوں کیلئے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جب بھی وہ سفر کریں موسم اور روڈ کے بارے میں متعلقہ اتھارٹی سے ضرور پیشگی معلومات حاصل کریں ۔ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کا سفر /ڈرائیونگ مت کریں اگر آپ کے پاس ٹائم کم ہے تو مہربانی فرمائیں گھر سے ہی نہ نکلیں جلد بازی کے سفر سے اجتناب کریں اور اپنے گھر کے قریب کے نظاروں سے لطف اندوز ہوکر واپس چلے جائیں۔ گاڑی کا مکمل چیک اپ کروائیں ، سنو چیک ساتھ رکھیں ٹائر چیک کریں بریک کو ٹھیک رکھیں اور رات کے سفر سے بالکل اجتناب کریں ۔ مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ شاہرات عامہ کے ذیل میں دیئے گئے نمبرات پر رابطہ کرنے کے بعد اپنا سفر شروع کریں خاص کر پہاڑی علاقوں جیسا کہ نیلم ویلی ، پیر چناسی اور لیپہ ویلی وغیرہ ۔مقامی لوگوں کے حوالے سے جاری ہدایت نامے میں کہاگیا ہے کہ سیاحوں کو سیدھی سچی بات ، اور محفوظ راستہ دکھائیں خاص کر گیسٹ ہاؤسز اور جیپ مالکان اچھے طریقے سے گائیڈ کریں اور ان کو کسی خطرے یا رسک میں نہ ڈالیں ۔ اپنی گاڑی کو فزیکلی فٹ رکھیں خاص کر ٹائر اور پینڈ بریک کو بہتر کریں ، اوور لوڈ نہ کریں جتنی گنجائش ہے اتنی ہی سواریاں بٹھائیں ، اوور ٹیک نہ کریں ، رات کا سفر بالکل نہ کریں اور سیاحوں کو بتائیں کہ رات کا سفر خطرناک ہے ہم نہیں جاتے ، سنو چین کا استعمال کریں اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ کی ڈرائیونگ ایک دن میں کبھی بھی نہ کریں ۔ اپنی گاڑی کی ہینڈُبریک کو ہر حال مین درست حالت میں رکھیں ۔ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں اورُمقامی لوگوں کا گائیڈ کیاجائیگا ، ہدایاتی پینافلکس کی تنصیب سمیت گاڑیوں کی فٹنس چیک کرینگے ڈرائیور حضرات کا لائسنس اور تربیتی مہارتوں کو یقینی بنایا جائے ۔ جملہ ڈرائیور حضرات کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا اہتمام کریں ۔ ٹوریسٹ پولیس اور ریسکیو 1122 و DDMA کے اہلکاران سیاحوں کو مختلف سیاحتی پوائنٹس اور روڈ بارے گائیڈ کرییں گے ۔ روڈ کی سائیڈ پہ وارننگ سائن لگائیں گے اور جہاں جہاں زیادہ کورا ہے وہاں گینگ کے ذریعے سے اس کو بہتر کرنے اور نمک چھڑکاؤ کا بندوبست کرینگے۔وادی نیلم کا رخ کرنے والے سیاح اور مقامی حضرات ان رابطہ ۔05821920001۔05821930001۔05821920064۔1122۔03558126666۔

03556400112پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

Share This Post

More To Explore