وزیراطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے دوسٹ بوائز ہائی سکول کے سالانہ نتائج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں لوکل کونسلر شاردہ عمر فاروق فاروقی، لوکل کونسلر دوسٹ خواجہ عبد الرحمن، سیاسی و سماجی شخصیات، ریٹائرڈ بلاک آفیسر محمد حسین،محمد یوسف سمیت والدین طلباء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے کہا کہ عوام کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔نسل نو کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئےاین ٹی ایس کے تحت میرٹ پر اساتذہ بھرتی کئے۔امامت کا سبق نسل در نسل منتقل کرنے کیلئے نسل نو کی تربیت کریں تا کہ تربیت یافتہ نسل تیار ہو۔ موجودہ دور مقابلے کا دور ہے آگےنکلنے کیلئے 95 فی صد سے زیادہ نمبرات لینے ہوں گے۔ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے بوائز ہائی سکول دوسٹ کی سالانہ تقریب میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات دئے۔ انہوں نے بہترین نتائج پر سکول انتظامیہ اور طلبا کو مبارکباد بھی دی۔تقریب سے ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول دوسٹ نے بھی خطاب کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
