DGPR AJK

صدر معلم سردارمحمدانورخان کی سروس کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاردہ میں سکول انتظامیہ کے زیراہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نےتقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

صدر معلم سردارمحمدانورخان کی سروس کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاردہ میں سکول انتظامیہ کے زیراہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نےتقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ نیلم کی تعمیر و ترقی اور مقامی کلچر کی حفاظت ہم سب نے مل کر کرنی ہے۔ شاردہ سے میراروحانی تعلق بھی ہے۔ متعدد تعلیمی اداروں میں درکار مکانیت کی تعمیر سمیت بوائز ہائی سکول شاردہ کے اضافی ہال کیلئے اپنی ذاتی اے ڈی پی سے فنڈز فراہم کئے۔ اسی طرح تحصیل شاردہ پریس کلب کی مکانیت کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت نے این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔بہترین سہولیات کی فراہمی اور دلکش قدرتی نظارے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ صحت پیکیج کے تحت آر ایچ سی ہلمت سمیت طبی مراکز فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیلم کی تعمیرو ترقی کیلئے میری کوئی پارٹی نہیں، علاقے کی تعمیر و ترقی، مقامی ثقافت کی حفاظت کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ مخلوق کی فلاح بھی عظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ لئے اعزاز کی بات ہے کہ ترکی میں بین الاقوامی سطح کی کانفرنس میں کشمیر کی نمائندگی کی اور دنیا کے جید علما نے مجھے اجازت حدیث دی۔ اسمبلی فلور پر بڑی سعادت ہے لیکن درس وتدریس کا عمل میرے لئے سب سے پسندیدہ مشاغل میں سے ہے۔ آپ نے اس وقت علم کی شمع جلائی جب یہاں بھارتی جارحیت عروج پر تھی۔ رجال سازی بہت بڑی نعمت ہے۔ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے صدر معلم سردار انور کو کامیاب سروس کی تکمیل پر مبارکباد دی اور باقی ماندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے موصوف کے اعزاز میں بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ہمارے استقبال کیلئے بچیاں کھڑی نہیں ہوں گی۔ نبی پاک نے بیٹیوں کی عزت و تکریم کی ہے ہم بھی اپنی بیٹیوں کی تکریم کریں گے۔ہمارے بچوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے آج دوسٹ میں ہونہار طالبہ کی شاندار کامیابی نے مجھے اسمبلی فلور پر مقدمہ لڑنے کی جرات دی ہے۔ میرا دل اور جان نیلم اور شاردہ کیلئے ہیں۔تقریب کے دولہا سردار محمد انور خان نے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کا بطور خاص و دیگر مہمانان کا بالعموم تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئےانتظامیہ و دیگر منتظمین کا بہترین تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے 39 سال مکمل کرتے ہوئے آج پیرانہ سالی مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو رہا ہوں، مجھے اپنی سروس پر فخر ہے، میرے طلبہ میرا کل اثاثہ ہیں اور میری دعا ہے کہ یہ پھلے پھولے رہیں۔سروس کے دوران رفقاء نے مثالی تعاون کیا۔ موصوف نے وزیر اطلاعات کا امتحانی ہال کی تعمیر کے لئے خطیر فنڈز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔الوداعی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ سعید احمد شاد، سابق صدر ٹیچر آرگنائزیشن عبد العزیز آزاد، ریٹائرڈ صدر معلم خواجہ عبد الغنی، سابق صدر معلمین کاتب اعوان، چئیرمن یونین کونسل کیل سردار فرمان، لوکل کونسلر عمر فاروق، منتخب نمائندگان و دیگر نے صدر معلم سردار محمد انور خان کی بہترین خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی باقی ماندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق صدر معلم خواجہ عبد الغنی نے کہا کہ موصوف جب کسی معاملہ پر ڈٹ جاتے ہیں تو اسکو مکمل کر کے رہتے ہیں اور اپنے مقرر کردہ اہداف کو مکمل کرتے ہیں۔الوداعی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، ضلع بھر سے صدر معلمین، اساتذہ، طلبہ، صحافی، تمام مکتبہ فکر کے افراد اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی