وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاردہ کیلئے 30 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ملٹی پرپزہال کا افتتاح کر دیا۔ پیر مظہرسعید شاہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کیلئے اضافی ہال کی تعمیر کیلئے اپنی ذاتی اے ڈی پی سے فنڈز فراہم کئے۔وزیر اطلاعات نے بوائز ڈگری کالج شاردہ اور ہائی سکول میں سٹاف کی کمی اور درکار مکانیت پر بریفنگ لی اور نو تعمیر ہال کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ مینیجر لوکل گورنمنٹ خواجہ غلام رسول، لوکل کونسلر شاردہ عمر فاروق، صحافی، تاجر اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔ عوام علاقہ نے بوائز ہائی سکول شاردہ کیلئے اضافی ہال کی تعمیر پر وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
