25 دسمبر یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر پاک فوج کے تعاون سے سول انتظامیہ باغ نے نو تعمیر شدہ یادگار شہدا کا افتتاح کردیا گیا ۔اس موقع پر یادگار شہدا پر گل پاشی کی گئی ، یوم ولادت قائد اعظم کی مناسبت سے یادگار شہدا پر پرچم کشائی بھی کی گئی ۔پاک فوج اور آزادجموں وکشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے دونوں اطراف کو قومی اور آزادکشمیر کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ۔ یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کےموقع پر انٹری پوائنٹ کوہالہ پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کروطن عزیز سے تجدید عہد وفا بھی کیا گیا جبکہ148 ویں یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر کوہالہ میں پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا ۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورخطاب کیا ۔تقریب میں رہنما مسلم لیگ (ن) ممبرقومی اسمبلی اسامہ اشفاق رہنما مسلم کانفرنس میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان ،رہنما مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید ، رہنما پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ایس آف آزادکشمیر اویس عوان ایڈووکیٹ ، ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت علی ، ایس ایس پی باغ راجہ اکمل ، حریت رہنما مشتاق الاسلام سمیت پاک فوج کے افیسران و جوان ، آزادجموں وکشمیر پولیس ، وویمن یونیورسٹی باغ اور آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کے طلبا و طالبات ،سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ فوجی و سول انتظامیہ کو کوہالہ کے مقام پر تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کوہالہ کا مقام سیاسی ، تاریخی ، جغرافیائی اور سماجی رشتوں کے عہد کی تجدید کا مقام ہے ۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور رفقاء تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے جداگانہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ۔ قائد کی فراست کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جاتاہے ، قیام پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی گئی تھیں ،بنگالیوں سے سبق سیکھیں ، آج مجیب الرحمان کے پتلے بنگال کی سڑکوں پر جلائے جارہے ہیں ، پچاس سال بعد بنگال کے لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے ، دشمن کے ناپاک جھانسے میں نہ آئیں ، واضح کررہے ہیں کہ یہاں بھی ایک طبقہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ، پاکستان کا جھنڈا دوقومی نظریہ اور آزاد کشمیر کا جھنڈا نظریہ الحاق پاکستان کی علامت ہے ، انشااللہ آنے والے دنوں میں پاکستان مضبوط ہوگا، دہشتگردی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے عسکری قیادت کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،یادگار شہدا کی تعمیر پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، تجویز ہے کہ تمام انٹری پوائنٹس پر یادگار شہدا تعمیر کی جائیں ، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ،انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کرلیا تھا ۔مسلح افواج پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے قید وبند کی صعبتیں برداشت کرنے والی حریت قیادت کو بھی سلام پیش کرتےہیں ، سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ سید علی گیلانی کے فلسفہ” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ” پر زندگی بھر کاربند رہیں گے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
