محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر، سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل اور یونیسیف کے تعاون سے “زچگی کے دوران ماؤں اور بچوں کی غذائیت کو بڑھانے کے لیے کمیونٹی کی خواتین، سرکاری نمائندوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا کیا گیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور، ڈائریکٹر محکمہ مذہبی امور نذیر احمد قادری، سیو دی چلڈرن کی نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیزہ حمید، نیشنل پروجیکٹ منیجر اعظم کیانی، ڈائریکٹر ایم۔این۔سی۔ایچ ڈاکٹر فرحت شاہین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ شفق ملک، نیوٹریشن کوآرڈینیٹر اورنگزیب مغل کے علاوہ اس تقریب نے مختلف محکمہ جات، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، میڈیا پروفیشنل،کیمونٹی ہیلتھ کئیر کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد کمیونٹی کی خواتین کو مکالمےمیں مشامل کرنے، اپنے چیلنجوں کو بانٹنے اور بہتری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ اس سیمینار سے مناسب غذائیت اور صحت کی خدمات تک رسائی میں خواتین کو درپیش مخصوص رکاوٹوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ سیمینار سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں موجودہ اعشاریوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ماؤں اور بچوں کے لیے صحت کے بہتر نتائج کے حصول میں غذائیت اور دودھ پلانا اہمیت کے حامل ہیں۔ خطے کے موجودہ صحت کےچیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان شعبوں میں بہتری کے لیے محکمہ صحت عامہ یونیسف اور سیو دی چلڈرن کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے ہمیں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوسکیں۔ نیوٹریشن کوآرڈینیٹراورنگزیب مغل نے آذادکشمیر میں موجودہ غذائیت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اعداد وشمار پیش کیے۔ انہوں نے غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے نافذ کیے جانے والے پروگراموں کا جائزہ بھی پیش کیا اور کمیونٹیز کو صحت مند کھانے کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔ ڈائریکٹر محکمہ امور نذیراحمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دودھ پلانے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ معاشرے کے تمام طبقات صحت کے بہتر طریقوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی جڑوں اور اقدار کی طرف لوٹیں۔ اسلام نے بھی ماؤں کے دودھ پلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔نیشنل پروجیکٹ منیجر اعظم کیانی نے پروگرام کے مقاصد پیش کرتے ہوئے خطے میں زچگی ، بچے اور نوعمروں کی غذائیت کو بہتر بنانے میں اہم اثرات مرتب کرنے کے اقدام کی صلاحیت پر زور دیا گیا۔ س موقع پر انہوں نے آزادکشمیر میں ماؤں، بچوں اور نوعمروں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے میں ان کے تعاون اور عزم کے لیے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کی نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیزہ حمید نے کہا کہ آزادکشمیر میں غذائیت سے متعلق اعدادوشمار حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ دودھ پلانے کے فروغ ، خاندانی دوستانہ پالیسیوں اور دودھ کے متبادل کے بین الاقوامی ضابطے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اور مشترکہ کاوش پر زور دیا۔ ڈاکٹر شیزہ حمید نے آذادکشمیر کو درپیش اہم مسائل خاص طور پر ماؤں ، بچوں اور نوعمروں کو متاثر کرنے والے غذائی اعدادوشمار بھی پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز پر فوری توجہ دینے اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تجویز کرنے کے لیے شرکاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سمینار میں آر ایم این سی ایچ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحت شاہین نے کمیونٹی کی خواتین بشمول لیڈی ہیلتھ سپروائزرز (ایل ایچ ایس) لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیو) لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (ایل ایچ وی) اور مدر ٹو مدر سپورٹ گروپوں کے اراکین کو کمیونٹی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالہ سے کیمونٹی کو آگاہی دیں اور دیگر خواتین کو بہتر غذائیت کے انتخاب کے لیے بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
