وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنماء تھے۔23مارچ 1940کو قرار داد پاکستان کی منظوری کے بعد صرف 7سال کی قلیل مدت میں اس وقت کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کا قیام عمل میں لایا بلا شبہ یہ ایک عظیم الشان کامیابی تھی اور اس کا تمام تر سہرہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی و لولہ انگیزقیادت ہی کو جاتا ہے۔ آج کے دن ہم ان کی عظیم جد و جہد کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کشمیری قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں تحریک آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، حضرت قائداعظم کے یوم پیدائش کے دن ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان، مال، عزت آبرو پاکستان کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربان کرنے سے ہرگز دریغ نہ کریں گے۔ہم اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ نہ بنالیں اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے تھے۔ وہ پاکستان کو ایک ایسا ملک دیکھنا چاہتے تھے جہاں تمام شہریوں کو برابر حقوق ملیں،مساوات،میرٹ اور قانون کی بالادستی ہو۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
