وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ، قوم وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سر بکف ہے ،وطن عزیز سے دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کے لیے قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک فوج کی دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Share This Post

More To Explore