آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے ہیں پوری دنیا اس وقت درجہ حرارت کے آضافے کی وجہ سے پریشانی ہے جس کا واحد حل جنگلات کا بچاوہ اور اس میں اضافہ ہے رواں ماہ میں بارشوں نہ ہونے کی وجہ سے پورے پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں جنگلات میں ہونے والی آتشزدیگی کی وجہ سے بہت نقصان جنگل ہو رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی نقصان ہے جنگلات میں لگانے والی آگ کی وجہ سے انسان جنگلی جانور اور دیگر حشرات ارض خطرے میں ہیں محکمہ جنگلات اکیلے ہی اس صورت حال سے نمیٹ نہیں سکتا اس میں عوامی تعاون درکار ہے عوام کی مدد سے ہم اس آگ پر قابو پا سکتے ہیں۔عوام محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر آگ بھجانے میں اپنا کردار ادا کریں فائر سیزن میں جنگلات کو آگ لگانے والے افراد قوم کے مجرم ہیں جو جنگلات کو آگ لگا کر تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف کرک ڈوان شروع کر دیا ہے وہ قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جاے گی عوام محکمہ کے ساتھ ملکر جنگلات کو آگ سے محفوظ بنانے میں ہمارہ ساتھ دے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں جنگلات کے تحفظ اور آگ سے بچانے کے لئے اپنے محدود وسائل میں رہے کر ٹھوس اقدامات آٹھا رلا رہی ہے۔ عوام میں جنگلات کی اہمیت اور آفادیت کے بارے میں شعور بیدار کررہے ہیں تا کہ عوام کے ساتھ ملکر جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایں جا سکے تمام ضلعی آفیسران کمیونٹی کے ساتھ ہر ماہ میٹنگ کریں رہے ہیں جس میں آگ لگانے چنسہ اور دیگر نقصان جنگل کے بارئے میں قانونی اگاہی دیں گے۔ جنگلات میں آگ لگانے پر ملزمان کو سزا دیں گے اور اس بارئے میں عوام میں شعور بیدار کریں رہے ہیں تاکہ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان غیر قانونی قاموں کی کیا سزا ہے۔ دنیا میں گلوبل وارننگ کی وجہ سے دن بدن درجہ حرارت بڑھتاجارہاہے۔ جس کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں رہے ہیں شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے اس محکمہ عوام کیساتھ ملکر ٹھوس اقدامات اٹھایں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پورے آزادکشمیر کی طرح ڈویژن کی بنیاد پے جنگلات کے تحفظ اوف شجرکاری کے حوالے محکمہ جنگلات موثر منصوبہ بندی کی گی ہے تاکہ شجرکاری میں عوام کی مشاورت اور کمیٹیوں کی بنیاد پر تجاویز کو شامل کرکے جنگلات میں ہونے والی آتشزدیگی کو کیسے قابو کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے جنگلات کے تفظ میں ہمارا ساتھ دیں اس سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ ہوگا اکمل سرگالہ نے کہا کہ محکمہ جنگلات عوام میں جنگلات کے تحفظ اور اہمیت کے حوالے سے شعوام بیدار کرنے اور شجر پروری کے بارہ میں جنگلات کے تحفظ کیلئے عوام کی تحفظ جنگلات کمیٹیوں کاکرداربہت اہم ہے اس کے ذریعے سے جنگلات کو زیادہ سے زیادہ بچایاجاسکتاہے گا?ں کی بنیاد پر تحفظ جنگلات کمیٹیوں کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جن کی تجاویز اور تعاون سے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے.وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تمام ملازمین دن رات ایک کر کے آگ بجانے میں مصروف ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں اور جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں اپنا مذہبی کردار ادا کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
