ویمن یونیورسٹی باغ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اور نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا آغاز ہوگیا۔

ویمن یونیورسٹی باغ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اور نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں رجسٹرار جامعہ باغ ڈاکٹر محمد مشتاق، جب کہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ بتول اور، غلام مرتضیٰ، طاہر عباس زیدی نے NAHEاور HECکیطرف سے شرکت کی ۔ کورآڈینیٹر نیشنل آوٹ ریچ پروگرام ڈاکٹر سعدیہ خان نے شرکا کو پروگرام بارے بریف کیا ۔ ڈاکٹر سعدیہ خان کے مطابق پروگرام میں 30 فیکلٹی ممبران حصہ لے رہے ہیں ۔ چار ہفتوں پر مشتمل پرگرام میں جامعہ کی فیکلٹی ممبران کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے اہم کردارادا کریگا۔رجسٹرار جامعہ جامعہ باغ نے منیجنگ ڈائریکٹر NAHEمس آمنہ نور ملک کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے نیشنل آوٹ ریچ پروگرام فار ہائرایجوکیشن فیکلٹی کے ویمن یونیورسٹی باغ میں آغاز کرنے میں وائس چانسلر جامعہ باغ ڈاکٹر عبدالحمید کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Share This Post

More To Explore