ترکیہ میں ہونے والی دوسری انٹرنشنل اُمناء الاقصی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے چار سو مندوبین نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے یہ اعزاز وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کو حاصل ہوا جنہوں نے خصوصی دعوت پر اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

ترکیہ میں ہونے والی دوسری انٹرنشنل اُمناء الاقصی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے چار سو مندوبین نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے یہ اعزاز وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کو حاصل ہوا جنہوں نے خصوصی دعوت پر اس کانفرنس میں شرکت کی ۔کانفرنس میں وزیراطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نےاُمناء الاقصی انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر شیخ عصام بشیر اورحضرت العلام شیخ محمدمجیر الخطیب الحسنی الشامی کوکشمیر، فلسطین اور پاکستان کے جھنڈے والےمفلر پہنائے۔ اس موقع پر اہل کشمیر سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔اُمناالاقصی کانفرنس میں حضرت العلام شیخ محمدمجیر الخطیب الحسنی الشامی، شیخ ڈاکٹر یحییٰ عبدالرزاق الغوثانی المدنی اور شیخ وصفی عاشور ابو زید نے وزیر اطلاعات پیر مولانا محمد مظہر سعید شاہ کو اجازت حدیث بھی دی۔وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کو اُمناء الاقصی انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر شیخ عصام بشیرنے شیلڈ بھی پیش کی۔ اُمناالاقصی کے صدر ڈاکٹر شیخ عصام بشیر مفتی اعظم سوڈان بھی رہ چکے ہیں ۔دریں اثناء استنبول میں ایک اور تقریب کے دوران گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کا کہناتھاکہ سرزمین فلسطین ہم سب کے لیے بہت مقدس ہے۔ پاکستان کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کلمہ طیبہ کا اٹوٹ رشتہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی عروج پر ہے جبکہ دوسری طرف بھارت مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند حکومت میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف بڑے ہائبرڈ ٹولز کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔اہل فلسطین اور اہل کشمیر نے آزادی کی شمع کو اپنے لہو سے روشن رکھا ہے، اُن کی تیسری نسلیں مقتل میں کھڑی ہیں اور ان کے چہروں پر کمزوری کے کوئی آثار نہیں۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ؟ دوہرا عالمی معیار اور عالمی منافقت ہی انسانیت اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جب تک مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

Share This Post

More To Explore