آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان کی زیر صدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا چوتھا اجلاس منگل کے روز کشمیر پلان ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کا 21 کروڑ 64 لاکھ روپے نظرثانی کا ایک منصوبہ منظور کر لیا گیا ۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن پاکستان، سیکرٹری جنگلات عنصر یعقوب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اعوان، محکمہ مالیات، محکمہ جنگلات اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات، واٹر شیڈ کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں جنگلات کی بحالی اور تحفظ اراضی کا نظرثانی منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تیاری میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جنگلات کی حفاظت اور مزید درخت لگانے کی ضرورت پے۔ محکمہ جنگلات آذادکشمیر میں جنگلات کے اضافے کے لیے موثر منصوبہ بندی سے کام کرے تاکہ جنگلات میں اضافہ ممکن ہو۔ منصوبہ جات بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے ترقیاتی عمل کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت تصرف یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ جات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے اور انکے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
