زادکشمیر کے سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا جائزہ اجلاس نظامت خوراک راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی غذائی صورتحال، آٹا کی کوالٹی گندم کے ذخائر اور سرکاری آٹا کی مستحقین تک رسائی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا جائزہ اجلاس نظامت خوراک راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی غذائی صورتحال، آٹا کی کوالٹی گندم کے ذخائر اور سرکاری آٹا کی مستحقین تک رسائی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خوراک نے آفیسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے معزز عدالت العظمی کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ دوران پڑتال دودھ، آئل، گھی اور مچھلی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سیکرٹری خوراک نے اشیاء خورونوش کی چیکنگ و تجزیہ کیلئے استعمال ہونے والے لیبارٹری آلات / مشینری کے حوالہ سے پراگریس بھی حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خواک کا کہنا تھا کہ تمام فوڈ سیفٹی آفیسران تعلیمی ادارہ جات میں فوڈ سیفٹی کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کریں۔ حکومت کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سبسڈی کے ثمرات مستحقین تک پہنچانے کیلئے سرکاری آٹا کی فراہمی کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا کی بیرون آزاد کشمیر سمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share This Post

More To Explore