سیکرٹری پی پی ایچ مجید احمد چوہدری اورسیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے سابق سیکرٹری /صدرمسجد کمیٹی سردار رحیم کی دعوت پر عثمانیہ مسجد بمقابل پی ایم ہاؤس جلال آباد کا دورہ کیا۔

سیکرٹری پی پی ایچ مجید احمد چوہدری اورسیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے سابق سیکرٹری /صدرمسجد کمیٹی سردار رحیم کی دعوت پر عثمانیہ مسجد بمقابل پی ایم ہاؤس جلال آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے عثمانیہ مسجد جلال آباد کی تزین وآرائش، نمازیوں کی سہولیات اورجاریہ کاموں کا جائزہ لیا۔جاریہ کاموں ونمازیوں کی سہولیات کے حوالہ سے صدر کمیٹی نے سیکرٹری پی پی ایچ مجید احمد چوہدری اورسیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا تفصیلی بریف کیا۔ اس موقع پر سیکرٹریز حکومت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی تزین و آرائش حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام اقدمات بروئے کار لائیں گے۔

Share This Post

More To Explore