وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پلندری کے 30ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد طیب، کمانڈر ۲ اےکے بریگیڈ، سید محسن گیلانی سپیشل سیکریٹری مالیات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب نے شرکاء کو ایجنڈا کے بارے میں برِیف کیا۔اجلاس میں بورڈ نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کے استعفٰے کی منظوری دینے کے علاوہ کالج کے ڈیلی ویجز سٹاف کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی۔ نئے پرنسپل کے انتخاب کیلئے کالج کی مجلس انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کیڈٹ کالج کو فیکلٹی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے کیڈٹ کالجز کو تمام وسائل مہیا کریں گے. ان سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ کیڈٹ کالج پلندری کو فنڈز کے علاوہ تمام مسائل حل کریں گے.

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
