آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریولآ اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی سماجی تنظیم کو پیئر Co-pair کی جانب سے ہفتہ انسانی حقوق کی مناسبت سے امپاور ہر Empower Her کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی سماجی تنظیم کو پیئر Co-pair کی جانب سے ہفتہ انسانی حقوق کی مناسبت سے امپاور ہر Empower Her کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تقریب میں خواتین ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور انسانی حقوق کے حوالہ سے کام کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سمال انڈسٹریز پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ اسلام نے عورت کو عصمت و عفت کا حق، عزت اور رازداری کا حق، تعلیم و تربیت کا حق، حسن سلوک کا حق، ملکیت اور جائیداد کا حق اور حرمت نکاح کا حق دیا ہے۔ اسلامی معاشرہ میں عورت کو خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم سے خواتین کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہونگی۔ اسلام میں حضرت خدیجہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جو کہ اس دور کی ایک بڑی کاروباری خاتون کی طور پر جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو جو حقوق اسلام نے دئیے ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ خواتین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست اور گورننس میں برابری کی سطح پر حصہ دینا ہوگا اور جو خواتین مختلف شعبہ زندگی میں کام کر رہی ہیں انکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ ان میں خوداعتمادی آئے اور وہ مزید بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ وزیر حکومت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین اسوقت انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا شکار ہیں۔ مہذب دنیا کو مقبوضہ کی میں ہندوستان کی قابض فورسز کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری خواتین کو انکے حقوق دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share This Post

More To Explore