مظفر آباد محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی جو نیئر کلرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکار عابد رشید سرکاری رقوم کی خرد برد پر گرفتار، عابد رشید ایک عرصہ سے سکول کے بچوں سے فیسیں وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کے بجائے خود ہڑپ کر رہا تھا۔

مظفر آباد محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی جو نیئر کلرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکار عابد رشید سرکاری رقوم کی خرد برد پر گرفتار، عابد رشید ایک عرصہ سے سکول کے بچوں سے فیسیں وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کے بجائے خود ہڑپ کر رہا تھا۔ نو تعینات پرنسپل نے چارج لیتے وقت سرکاری رقوم میں خرد برد کا انکشاف ہونے پر معاملہ اینٹی کرپشن کے سپر د کیا تھا اینٹی کرپشن کی انکوائری میں خرد برد ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد عا بد رشید جونئیر کلرک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش رواں کر دی گئی ہے ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکار کے پرنسپل نے چارج لیتے وقت سرکاری رقوم میں خرد برد کا انکشاف ہونے پر معاملہ اینٹی کرپشن کو ارسال کیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے معاملہ انوسٹٹیگیشن ٹیم کے حوالہ کیا جنہوں نے اس پر تحقیقات کیں تو لاکھوں روپے کی خرد برد ثابت ہوئی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی منظوری کے بعد مقدمہ درج کر کے جو غیر کلرک عابد رشید کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسے تھا نہ اینٹی کرپشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن کی اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بدر منیر نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن میں زیر کار انکوائریوں کو جلد مکمل کیا جائے گا عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔ ریاست کو کرپشن فری سٹیٹ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت کی کرپشن فری ریاست کے ویژن اور قانون کے مطابق کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہے عوام الناس سرکاری ملازمین کی جانب سے رشوت ستانی کی شکایت کے حوالہ سے اینٹی کرپشن سے رجوع کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Share This Post

More To Explore