ضلعی عدلیہ مظفر آباد ڈویژن کی جانب سے ضلع قاضی مظفرآباد سردار محمد عارف خان کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر جج آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جج ہائیکورٹ جسٹس میاں عارف حسین، جج ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد اعجاز خان، رجسٹرار عدالت العالیہ چوہدری فیاض، ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ راجہ ریاض شفیع اور لیاقت میر، چیئرمین آن لینڈ ریونیو شیخ راشد مجید، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل راجہ راشد نسیم، سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ شکیل، جج احتساب کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان، قاضی صاحبان،جوڈیشل آفیسران ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جج آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت شاہین نے کہا کہ ماتحت عدالتوں کی پرگرایس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ہائیکورٹ میں جنوری 2022 سے لیکر آج تک 20 ہزار مقدمات ڈسپوز آف ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے تین سال میں عدلیہ میں بہتری کیلئے پالیسیاں تشکیل دیکر ان پر عملدرآمد کروایا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے ماتحت عدلیہ کے لیے بہت کام کیے۔ چیف جسٹس کا پیغام ہے کہ کام کریں گے تو آپکی عزت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں اصلاحات جاری رکھیں گے۔ ریٹائرمنٹ سروس کا ایک حصہ ہے۔ جسٹس سردار لیاقت حسین خان نے کہاکہ مجھے اعزاز ہے کہ میں قاضی سردار محمد عارف خان کا استاد ہوں۔ جب وہ پی ایس سی کرنے کے بعد حویلی میں تعینات ہوئے تو میں وہاں سیشن جج تھا۔آج بھی حسن اتفاق ہے کہ انکی الوداعی تقریب میں شریک ہوں۔ قاضی سردار محمد عارف خان کی خدمات جوڈیشل آفیسران کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انکا کام بولتا ہے۔ وہ بڑے اعزاز سے رخصت ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے ضلع قاضی مظفرآباد سردار محمد عارف خان نے کہا کہ عدل کرنا بڑی آزمائش ہے،جب کوئی اللہ کی رضا کے لیے انصاف کرتا ہے تو اللہ پاک اسکو اجر عطا فرماتے ہیں۔ جب نیت اور ارادہ ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ غیب سے مدد فرماتے ہیں اور رہنمائی کرتے ہیں۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو کامیابی کے لیے اصول بتائے ان چار اصولوں سچائی، امانت داری، رزق حلال اور حسن اخلاق پر عمل پیرا ہو کر کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔ تقریب میں شرکت پر انہوں نے ہائیکورٹ کے ججز جسٹس سردار لیاقت حسین، جسٹس میاں عارف حسین اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب پبلک سروس کمیشن پاس کر کے پہلی تعیناتی پر فارورڈ کہوٹہ گیا تو اسوقت بطور جج سردار لیاقت حسین نے ویلکم کیا آج وہی الوداع کررہے ہیں جو باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر چیف جسٹس ہائیکورٹ، ضلعی عدلیہ اور تقریب میں شریک جوڈیشل آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عدلیہ کی بہتری کے لیے ایک تصنیف لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سروس کے دوران اور ریٹائرمنٹ پر جو محبت ملی وہ اثاثہ ہے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرآباد فاروق محمود نے خطاب کیا اور قاضی سردار عارف کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر ہاءئکورٹ کے جج صاحبان اور تقریب میں شریک ضلعی عدلیہ کے ججز، قاضی صاحبان، مفتی صاحبان، تمام جوڈیشل آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے ایڈیشنل جج میرپورنبیلہ نذیر، ضلع قاضی جہلم ویلی رشید گل نے بھی خطاب کیا اور قاضی سردار محمد عارف کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایڈیشنل جج مظفرآباد محمد غضنفر خان نے انجام دیے۔ محمد غضنفر خان نے تقریب کے انعقاد کے حوالے چیف جسٹس ہائیکورٹ اور تقریب میں شرکت کرنے والے ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
