کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی سربراہی میں محکمہ برقیات اور پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) کے افسران اور عملے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے متعلق مسائل اور منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی سربراہی میں محکمہ برقیات اور پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) کے افسران اور عملے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے متعلق مسائل اور منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مظفرآباد اور ہٹیاں کے علاقوں سے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی موجودہ حالت اور ان سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران متعدد مقامات پر ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی منتقلی اور تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عوامی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور بجلی کی ترسیل میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ حکام نے ان مقامات کی نشاندہی کی جہاں پر ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی موجودہ پوزیشن مقامی آبادی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی منتقلی کے دوران جدید تکنیکی آلات اور معیاری مواد کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے کی پائیداری اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔کمشنر نے پیسکو کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور مقامی کمیونٹی کو بھی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل میں بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندے، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ تمام شرکاء نے منصوبے کے جلد از جلد عملی نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔

Share This Post

More To Explore