وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد شہر میں وائے کراس سی ایم ایچ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایکسیئن زاہد گیلانی ، ایس ڈی او خواجہ شہریار دیگر متعلقہ حکام نے سی ایم ایچ وائی کراس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران کنٹریکٹرز نے انہیں بریفنگ دی۔ کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے فلائی اوور کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ عوام الناس کی جانب سے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق خود دارالحکومت مظفرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
