آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق سیکرٹری حکومت و ممبر پبلک سروس کمیشن اعجاز حسین لون کی حادثاتی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق سیکرٹری حکومت و ممبر پبلک سروس کمیشن اعجاز حسین لون کی حادثاتی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک فرض شناس آفیسر تھے کام سے ان کی لگن اور ان کے پروفیشنل ازم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے دعا کی کہ کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

Share This Post

More To Explore