آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوالحق نے کہا ہے کہ حکومتوں کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے ۔ تعمیر و ترقی کے لیے ایڈونچر ازم اور انتشار کا راستہ روکنا ہوگا ۔ سستا آٹا اور بجلی کے انراخ پر سبسڈی جارہی رہے گی ، شہری سبسڈی کے خاتمہ کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، مظفر آباد کے شہریوں کو سوچنا چاہیے کہ انھیں غیر معینہ مدت کے احتجاج کا حصہ بننا ہے یا خود کو اس احتجاج سے الگ رکھتے ہوئے ترقی کے راستہ کو اپنانا ہے ۔ مسائل کے حل کے لیے اہم ترین بات شہریوں کا تعاون اور شہریوں کا حکومت پر اعتماد ضروری ہے شہری غیر معینہ مدت کا احتجاج کرنے والوں سے احتجاج کی بنیادی وجوہات پوچھیں ، میرٹ کو فوکیت دی ہے ، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں ۔ غیر معینہ مدت کے احتجاج سے عام آدمی کا روزگار متاثر ہوگا ، ہمیں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں ۔ احتجاج کے بجائے دکانیں کھول کر کاروبار کرنے والوں کا دفاع کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ احتجاج کرنے سے کسی کو نہیں روکا ۔ شہریوں کی فلاح کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کی جانب سے محکمہ امان بارگاہ مدینہ مارکیٹ مظفر آباد میں دیے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرا حکومت میاں عبدالوحید, پیرمحمد مظہر سعید شاہ,فیصل ممتاز راٹھور, عبدالماجد خان اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سستی بجلی اور سستے آٹا کے لیے سب سے پہلے بطور وزیراعظم میں نے موقف سینٹ پاکستان میں پیش کیا ۔ اس سے ریاست کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے ، پھر بھی منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا کہ حکومت کی جانب سے سستا آٹا اور بجلی کے انراخ پر سبسڈی کو ختم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر انتشار پبلک پروٹیکشن اینڈ سیفٹی آرڈیننس کی وجہ سے تھا تو پھریہ احتجاج ختم ہو جانا چاہیے تھا لیکن اگر یہ احتجاج برقرار ہے تو بطور سیاسی کارکن ریاست کے باشعور شہریوں کے سامنے یہ سوال رکھتا ہوں کہ اب یہ احتجاج کیوں کیا جارہا ہے ؟ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بارکونسلز کو آرڈیننس سے متعلق رہنمائی کی دعوت دی تھی آرڈیننس پر ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے مشاورت کا عمل جاری تھا ۔ قانون تب بنتا جب اسمبلی میں آرڈیننس پیش ہوتا ۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن غیر معینہ مدت کے احتجاج سے عام شہری کا کاروبار زندگی متاثر ہوگا ۔تاجر برداری اگر دکانیں کھولے گی تو حکومت دکان کھولنے والے تاجر کو تحفظ فراہم کرے گی ۔ عوام کی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں حدود و قیود میں احتجاج معاشرے کا حسن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
