صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یوپی یونین مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔کیونکہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یوپی یونین مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔کیونکہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ اس سلسلے میں یورپ میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی آواز بھرپور انداز میں بلند کریں۔ یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر ایماء نکلسن رپورٹ بھی پیش کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی سمیت گمنام قبروں کی دریافت کا تفصیلی ذکر کیا گیا تھا۔ جبکہ یورپی پارلیمنٹ وقتا وفوقتا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھاتا رہتا ہے۔ لہذا بیرون ممالک بالخصوص یورپی یونین میں آباد کشمیریوں کو بھرپور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں یورپی یونین کے لیے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری نصیر احمد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی یونین کے لیے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری نصیر احمد کو ہدایت کی کہ وہ یوپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے پورے شدو مد سے اپنا رول ادا کریں کیونکہ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے لیے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری نصیر احمد نے صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برسلز کے دورے کی دعوت دی جو کہ صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی تاریخ کا ا علان جلد ہی کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore