آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ عوام کی ترقی مشن ہے ، عوام حکومت وقت کے انقلابی اقدامات کو سرائیں ، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے ۔تاریخ ساز ہیلتھ پیکج سے صحت کا شعبہ ترقی کرے گا۔ سستہ آٹا اور بجلی کے انراخ پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد خالد اعوان کے گھرتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ اس میں معاشرے کے ہرطبقہ کو بھرپور نمائندگی کا حق دیا جائے گا۔ علما ، سول سوسائٹی حتی کہ ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو سنا جائےگا۔ عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے ، عوام کی فلاح کے لیے اٹھائے گے موجودہ حکومت کی جانب سے مثالی اقدامات کی پذیرائی ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہاکہ مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنائیں گے ۔ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ افوائیں پھیلائی گئیں کہ سستا آٹا اور بجلی کے انراخ میں کمی وقتی اقدام ہے ، ہم واضح کررہے کہ حکومت کی بجلی اور آٹا پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ مظفرآبادشہر کی خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خاتمہ سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے تمام اقدامات اٹھارہے ہیں ، صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات سے عوام کو صحت کا بڑا ریلیف ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی ترقی مشن ہے لیکن بلاوجہ کے احتجاج سے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوں گی ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہورہی ہیں ۔ میرٹ کے فروغ سے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب بھرپا ہوگا۔ نوکریوں کے حصول میں میرٹ کو فوکیت دی گئی ہے ۔شہری حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

Share This Post

More To Explore