وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کراچی میں نیلم پریس کلب و نیلم بار ایسوسی ایشن کے وفود کے اعزاز میں جامعہ انور میں عشائیہ دیا۔ وزیر اطلاعات نے وفود کو جامعہ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ تدریسی شعبہ کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلقہ بریفننگ دی۔ جامعہ انور میں سینکٹروں طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کو نہ صرف دینی علم بلکہ دنیاوی علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔ نیلم پریس کلب کے وفد کی قیادت سابق صدر عثمان طارق چغتائی جبکہ نیلم بار کے وفد کی قیادت صدر سردار طاہر علی خان ایڈووکیٹ کرر ہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا ازلی دشمن ہے، ظلم کبھی بھی تا دیر نہیں رہتا۔ آزاد حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کے لیئے کوشاں ہے۔ کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی کے لیئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ صحت پیکچ ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے عام آدمی کو ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔ صحافی اور وکلاء معاشرے کے مضبوط ستون ہوتے ہیں، نیلم میں ان دونوں شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد علاقے کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دورہ پر کراچی آئے وفود نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے جامعہ انور کے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیر اطلاعات کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
