وزیر اعظم آزادحکوت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ ریاست کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ہیلتھ پیکج کی بدولت صحت سے منسلک مسائل کا خاتمہ ہوگا۔موجودہ حکومت نے میرٹ کو فروغ دیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھار ہے ہیں ۔ حکومت ٹورازم کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ حکومت شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ عوام کے ٹیکسز کا پیسا عوام پر خرچ ہوگا۔ سستی بجلی اور سستہ آٹا موجودہ حکومت کے بڑے اقدامات ہیں جن کی نظیر خطہ میں کہیں اور نہیں ملتی ۔ وزیراعظم چوہدری نوار الحق نے کہا ہے کہ کیپیٹل مظفرآباد کے لیے 36 کروڑ کا کلین مظفرآباد پروجیکٹ منظور کر لیا گیا ہےجس سے مظفرآباد شہر کو پرکشش بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی سکیم یہ منظور ہو چکی ہے۔ حکومت دارالحکومت کو کیپیٹل کی طرز پر دیکھنا چاہتی ہے تاکہ باہر سے آنے والے لوگ ایک اچھا تاثر لیں۔موجودہ حکومت کفایت شعاری کو فوکیت دے رہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے 3000 کے قریب نوجوانوں کی میرٹ پر تقرریاں کی ہیں ۔ پبلک سروس کمیشن کو فعال کیا ہے ۔رٹھوعہ ہریام جیسے قومی نوعیت کے منصوباجات سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی دستیاب آئے گی ۔ انفراسٹرکچر کی بہتری موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ٹورازم کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار میسر آئے گا۔ انفراسٹرکچر اور ٹورازم لازم و ملزوم ہیں جن کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ ہیلتھ یونٹس کو موثر بنانے کے لیے ہیلتھ پیکج کے ذریعے صحت سے منسلک مسائل کا خاتمہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی کا سخت نوٹس لے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
