وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر خواجہ گلزار نسیم ایڈووکیٹ, سید مقبول حسین شاہ ایڈووکیٹ, سید محسن علی نقوی ایڈووکیٹ, فہیم اعوان ایڈووکیٹ اورعاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے.وکلاء معاشرے کا وہ باشعور طبقہ ہیں جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں آپ کا بنیادی کردارادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جو اس نظام کی مضبوطی اور بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کے ہیلتھ انشورنس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر اداروں کو مضبوط بنانا ہے اور ریاست پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے.وزیراعظم نے کہا کہ ریاست سے سٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے. حکومت عوام کو صحت, تعلیم, روڈ انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو باعزت زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے.

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
