DGPR AJK

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک آباد بالخصوص جنوبی افریقہ میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم شروع کر رکھے ہیں۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک آباد بالخصوص جنوبی افریقہ میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم شروع کر رکھے ہیں۔ پانچ اگست 2019ء سے لے کر اب تک بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قید کر کے رکھا ہوا ہے۔ اس وقت کشمیری عوام اپنی مرضی کے مطابق اپنے گھروں سے بھی نہیں نکل سکتے۔ بھارت آئے روز مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے اور قید کر کے ٹارچر سیلوں میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے ان مظالم کے خلاف اکٹھے ہو کر اپنی جاندار آواز بلند کریں تاکہ دنیا کو بھارت کا یہ گھناؤنا چہرہ نظر آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سوسائٹی ساؤتھ افریقہ کے صدر حق نواز سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے جس کے واضح ثبوت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کیے کیونکہ بھارت کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔اس لئے بیرون ملک آباد کشمیری بالخصوص جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیری بھارت کے دہشت گردی والے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔ کشمیر سوسائٹی ساؤتھ افریقہ کے صدر حق نواز نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لئے عالمی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کشمیر سوسائٹی جنوبی افریقہ کے صدر حق نواز نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ساؤتھ افریقہ کے دورے کی دعوت دی جو کہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد جنوبی افریقہ کا دورہ کرکے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مورخہ20نومبربروز بدھ کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہاؤس منڈی پیراں (کوٹلی)کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران 21نومبر بروز جمعرات کو صبح11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بعد ازاں 12بجے دن یونیورسٹی آف کوٹلی کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔قبل ازیں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 19نومبر بروز منگل سہ پہر 3بجے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس بلاک کا افتتاح کریں گے جبکہ اگلے دن مورخہ20نومبربروز بدھ کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہاؤس منڈی پیراں (کوٹلی)کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل