جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 کے دوسرے دن سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرمحمد راشد حنیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی مثبت رہنمائی کے لیے بے حد اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم اور مہارت پر خصوصی توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مستقبل میں اس قسم کی مزید سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء کی تربیت کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کی سماجی اور نفسیاتی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ سید رضا علی کاظمی نے اکسپوسیشن کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے اور مستقل مزاجی کو اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہاکہ مستقل مزاجی اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے سے آپ کے لیے کامیاب کیریئر کے دروازے کھلیں گے۔ آج کے طلبہ کل کے رہنما ہیں جو ڈاکٹرز، انجینئرز، اور قومی ترقی کے لیے پرعزم پیشہ ور بن کر اپنا کردار ادا کریں گے۔”دی ایکچول آرٹ آف ریزیومے رائٹنگ” پر جامعہ کشمیر کے پبلک ریلیشنز آفیسر مبشر نقوی نے بریفنگ دی۔ اس سیشن کا مقصد طلبہ کو جدید جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ اور مؤثر ریزیومے تیار کرنے کے مہارتوں سے لیس کرنا تھا۔ انہوں نے ریزیومے کے ڈھانچے، انڈسٹری اسٹینڈرڈز کے مطابق اس کی تیاری، اور مہارتوں اور کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے قابل عمل طریقے بھی بتائے۔کیریئر ایڈوائزرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اجلال حیدر نقوی نے اسکالرشپ کے مواقع اور کیریئر ڈیولپمنٹ پر ایک سیشن دیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ وسائل کو بروئے کار لاکر کامیابی حاصل کرنے کے طریقے بتائے۔ ایکسپو میں ہیلتھ سائنسز کے محققین کے تحقیقی مقالیاور اساتذہ کے ساتھ سوال جواب کے سیشن بھی شامل تھے۔ آزاد کشمیر، پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے طلبہ نے روایتی لباس، مقامی کھانوں، اور ہیلتھ سائنسز سے متعلق تخلیقی منصوبوں کے ذریعے اپنی علاقائی ثقافت کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 طلبہ کی تعلیمی برتری، ثقافتی تبادلے، اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے مہمان مقررین کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
