وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے احکامات پر ضلع مظفرآباد میں صفائی مہم و تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے احکامات پر ضلع مظفرآباد میں صفائی مہم و تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے صفائی مہم کی پراگرس کا جائزہ لیا اور مجسٹریٹ اور ڈیوٹی آفیسران کو صفائی مہم کی ہمہ وقت نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔ صفائی مہم و تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مظفرآباد شہر کی شاہرات کی صفائی، درختوں کی کٹائی، کانٹ چھانٹ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کو راہگیروں کیلئے واگزار کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر کی گلیالیوں اور نالیوں کی صفائی بھی مہم کا حصہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ ڈویژن، زراعت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کی معاونت سے جاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر موصول ہونے والی شکایات پر بھی ٹیمیں بھیج کر صفائی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔ شہر بھر میں صفائی کی نسبت طے شدہ اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ روزانہ اس مہم کی سرگرمیوں کو چھتر چوک میں نصب سکرین پر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے

Share This Post

More To Explore