وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دعوے اور اعلانات نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دعوے اور اعلانات نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ تعلیم ، صحت سمیت گورننس میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات نوشتہ دیوار ہیں ۔ڈیڑھ سال میں حکومت کے کسی بھی رکن پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام تک نہیں ، گزشتہ اٹھارہ ماہ میں چوہدری انوارالحق کی حکومت کے اقدامات کے ثمرات ہر گھر تک پہنچے ہیں ۔ ریاست کا ہر شخص سروس ڈیلیوری میں بہتری محسوس کررہا ہے۔موجودہ دور حکومت میں ہر حلقہ میں ترقیاتی منصوبے لگائے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات سے بدھ کے روز برہان وانی پریس کلب مظفرآباد ، کالج لیب اسسٹنٹ ایسوسی ایشن سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات آزادکشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں بلاتخصیص تعمیر وترقی کےلیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی ہے ۔ شدید مالی مشکلات اور باالخصوص سستی ترین بجلی اور آٹے کی فراہمی کے باوجود آزادکشمیر میں ترقیاتی عمل بھرپور انداز میں جاری رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے خود آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے دورے کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ہے ۔ حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی فوکس رکھا ہے ۔ شاہراہ نیلم سمیت تولی پیر روڈ جیسے گیم چینجر منصوبوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گابلکہ وہاں کے مقامی لوگوں کوروزگاربھی میسر آئے گا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے آزادکشمیر کے پڑھے لکھے جوانوں کی میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Share This Post

More To Explore