محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آفتاب حسین خان سے یونائیٹڈ نیشن انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (UNICEF)کے وفدنے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بریفنگ دی اور تفصیلاً ماں اور بچے کی صحت اور تولیدی نظام پر کیے گے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یونیسف کے وفد کو عوام الناس کو ان کی دہلیز تک فیملی پلاننگ اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق بہترین خدمات/سہولیات میسر کیے جانے سے متعلق وفد کو بریفنگ دی جس پر یونیسیف کے وفد نے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر آفتاب حسین نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کی عوام کو تولیدی صحت کے حوالے سے خدمات دے رہا ہے اور نئے قومی بیانیے ”توازن”کے مطابق عوام کی رہنمائی کر رہا ہے کہ وہ آبادی اور وسائل میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے اپنی فیملی پلاننگ کریں جس سے نہ صرف آبادی اور وسائل میں توازن پیدا ہو گا بلکہ ماں اور بچے کی صحت میں بھی بہتری آئے گی اور دوران پیدائش اموات کی شرح میں بھی کمی لائی جا سکے گی۔ یونیسیف کے وفد نے ڈاکٹر آفتاب حسین خان کی سربراہی میں محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ بہبودآبادی کے ساتھ مل کر عوام الناس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے عزم کا اظہار کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
