وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے روحانی مرکز کھڑی شریف کا دورہ کیا اور برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒکے مزارات پر حاضری دی پھول اورچادریں چڑھائیں اور دعا کی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزراء کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، چوہدری ارشد حسین، چوہدری قاسم مجید،چوہدری یاسر سلطان،وزیر اعظم کے سپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائر محمد معروف، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالدکے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
