وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہے کہ ریاست بھر میں عملی طور پرایسی تعلیمی پالیسز متعارف کروارہے ہیں جس سے ہمارے طلباء دنیا بھر میں آزادکشمیر کا نام روشن کریں گے۔محکمہ تعلیم میں اصلاحات سے عوام کو حقیقی ثمرات مل رہے ہیں،اساتذہ کرام کے جملہ مسائل حل کریں گے تاہم محنت اور بہتر نتائج کی بھی مانیٹرنگ ہوگی،میرٹ کی بالادستی این ٹی ایس کی شفافیت سفارشی کلچر کے خاتمے سے طول و عرض میں متوسط و غریب گھرانوں سے طلباءزیادہ مستفیدہوں گے. ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے ٹیچرزایسوسی ایسشن کے وفد سے ملاقات کےدوران کیا،انہوں نے کہاکہ تعلیم کے معیار پر زیرو ٹالیرنس ہے،حاضری،تدریسی سرگرمیوں نتائج کی مانیٹرنگ کے علاوہ جزا و سزا کا عمل جاری ہے۔محکمہ تعلیم کے افسران دیانت داری محنت لگن سے فرائض سرانجام دیں۔اساتذہ کرام محنت کریں۔ہونہار طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کوسراہتے ہیں۔ایسے والدین بھی قابل تعریف ہیں جنکے بچے محدود وسائل میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی سے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں۔ملاقات کےدوران ٹیچرز ایسوسی کے وفد نے اساتذہ کرام کو درپیش مختلف مسائل،سکیل اپگریڈیشن کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم نےمیرٹ پر تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،ملاقات میں مرکزی راہنما ایسوسی ایشن ملک حبیب الرحمان،ضلعی صدر میرپور محمداسماعیل ،ضلعی صدربھمبرانصرعلی اشرف نگیال،ضلعی صدر کوٹلی خالد رشید ودیگر ہمراہ تھے،وفد نے وزیراعظم کے ویژن کو سلام پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
