آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ نیلم کی پسماندگی دیکھ کر دل دکھتا ہے ، اجتماعی کاموں کیلئے خواب میں بھی غفلت نہیں کر سکتے ، انشاءاللہ نیلم کی ترقی کیلئے جو کردارادا کر سکاکروں گا،تعمیر وترقی یہاں کے لوگوں کا حق ہے ، اللہ رب العزت نے موقع دیا اور اہلیان نیلم نے اعتماد کیا تو نیلم کو پیرس بنانے اور دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے تو نہیں کرتے لیکن نیلم کو نیلم بنا کر رہیں گے۔اللہ کے فضل وکرم سے علماء مشائخ کی سیٹ پر منتخب ہو کر حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی اے ڈی پی سے سکول، روڈ اور ہسپتال بنائے۔ وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ نیلم ویلی سے محبت فطری عمل ہے لیکن نیلم کی محرومیاں دیکھ کر دل دکھتا ہے،نیلم کیلئے جو ممکن ہوا کر گزریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ نیلم کے باشعور طبقے کے سوچنے کا مقام ہے کہ نیلم کی ترقی کیسے ممکن ہے۔ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے نوجوان نسل بہتر ی کی امید لئے ہوئے ہے، ہمیں نے انکی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے تعمیر وترقی کیلئے اپنا جاندارکردارادا کرنے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ مسئلہ ختم نبوت کا ہو یا معلمین قرآن کی خدمت کا ،ہر مسئلے پر آواز بلند کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں ۔معلمین قرآن کی بھرتی اور تجوید القرآن ٹرسٹ کے قراء کی تنخواہوں میں اضافے سے دلی خوشی ہوئی۔مساجد کے لیے دو سو یونٹ فری بجلی کا نوٹیفکیشن بھی ان شاءاللہ جلد ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی یہ والدین اور اکابرین کی دعاؤں کا ثمر ہے،علماء اور قراء کی دعا کے ہی محتاج ہیں،مساجد اور مدارس کے خادم ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اللہ کو عبادت سے ، رسولﷺ کو اطاعت سے اور مخلوقِ خدا کو خدمت سے راضی کرنے کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔ہر طبقہ فکر کی خدمت بلا تفریق کی ہے اور کرتے رہیں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
