وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے 1989.90 کے مہاجرین کے لئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا. سنگ بنیاد مہاجرین کے نمائندہ نے رکھا. منصوبے پر 3096.050 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی, راجہ محمد صدیق خان. چوہدری محمد رشید, ملک ظفر اقبال, سردار میر اکبر خان, فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری اظہر صادق اور محترمہ تقدیس گیلانی بھی موجود تھیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
